بیشک میرے بندوں پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا

15:41 قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ اللہ نے ارشاد فرمایا: یہ (اخلاص ہی) راستہ ہے جو سیدھا میرے در پر آتا ہے، 15:42 إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ بیشک میرے (اخلاص یافتہ) بندوں پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا سوائے ان بھٹکے ہوؤں کے جنہوں نے تیری راہ اختیار کی، 15:43 وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ اور بیشک ان سب کے لئے وعدہ کی جگہ جہنم ہے، 15:44 لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِكُلِّ بَابٍ مِنْهُمْ جُزْءٌ مَقْسُومٌ جس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لئے ان میں سے الگ حصہ مخصوص کیا گیا ہے، 15:45 إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ بیشک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں رہیں گے،