ان کے لئے زمین میں گناہوں اور نافرمانیوں کو خوب آراستہ و خوش نما بنا دوں گا

15:36 قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ اُس نے کہا: اے پروردگار! پس تو مجھے اُس دن تک مہلت دے دے (جس دن) لوگ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے، 15:37 قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ اللہ نے فرمایا: سو بیشک تو مہلت یافتہ لوگوں میں سے ہے، 15:38 إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ وقتِ مقررہ کے دن (قیامت) تک، 15:39 قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ابلیس نے کہا: اے پروردگار! اس سبب سے جو تو نے مجھے گمراہ کیا میں (بھی) یقیناً ان کے لئے زمین میں (گناہوں اور نافرمانیوں کو) خوب آراستہ و خوش نما بنا دوں گا اور ان سب کو ضرور گمراہ کر کے رہوں گا، 15:40 إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ سوائے تیرے ان برگزیدہ بندوں کے جو (میرے اور نفس کے فریبوں سے) خلاصی پا چکے ہیں