اللہ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو

15:66 وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَٰلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِينَ اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اس فیصلہ سے بذریعہ وحی آگاہ کر دیا کہ بیشک اُن کے صبح کرتے ہی اُن لوگوں کی جڑ کٹ جائے گی، 15:67 وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ اور اہلِ شہر (اپنی بد مستی میں) خوشیاں مناتے ہوئے (لوط علیہ السلام کے پاس) آپہنچے، 15:68 قَالَ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ لوط (علیہ السلام) نے کہا: بیشک یہ لوگ میرے مہمان ہیں پس تم مجھے (اِن کے بارے میں) شرم سار نہ کرو، 15:69 وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ اور اللہ (کے غضب) سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو، 15:70 قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ وہ (بد مست لوگ) بولے: (اے لوط!) کیا ہم نے تمہیں دنیا بھر کے لوگوں (کی حمایت) سے منع نہیں کیا تھا