اور ہم کثرت سے تیرا ذکر کیا کریں

20:31 اشْدُدْ بِهِ أَزْرِي اس سے میری کمرِ ہمت مضبوط فرما دے، 20:32 وَأَشْرِكْهُ فِي أَمْرِي اور اسے میرے کارِ (رسالت) میں شریک فرما دے، 20:33 كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيرًا تاکہ ہم (دونوں) کثرت سے تیری تسبیح کیا کریں، 20:34 وَنَذْكُرَكَ كَثِيرًا اور ہم کثرت سے تیرا ذکر کیا کریں، 20:35 إِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِيرًا بیشک تو ہمیں (سب حالات کے تناظر میں) خوب دیکھنے والا ہے،