زندگی سے اضطراب کیسے ختم کریں

اضطراب تو ایمان ہے۔اگر اپ کے دل میں یہ خیال رہتا ہے کہ مجھے اپنے پروردگار کے آُگے پیش ہونا ہے۔ معلوم نہیں وہاں کامیابی ہوگی ،معلوم نہیں وہاں ناکامہ ہوگی۔ اس اضطراب سے ایمان کا اظہار ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خدُدا کے ساتھ ایک زندہ تعلق ہے۔ اُدمی غفلت میں نہیں سو رہا۔ اس کو یہ خیال رہتا ہے اور ہر لحاظ کہ ایک دن اپنے رب سے ملنے والا ہوں۔ اور یہ ملاقات محاسبے کی ملاقات ہوگی مجھے س دنیا میں جس امتحان کے لئے بھجا گیا تھا میں وہاں سے کامیاب ہو کر ایا ہوں یا ناکام۔۔ اس اضطراب کو کبھی ختم نہیں کرنا چاہیے۔ اضطراب کو رب کی یاد سے صحیح رخ پر رکھنا اور یہ جو پانچ وقت کی نماز فرض کی گئی ہے یہ ہمیں بار بار اپنے رب کی یاد دلاتی ہے۔ جب اضطراب پیدا ہع رب کو یاد کریں ،تسبیح کریں ،دعا کریں۔