جس نکاح میں خرچہ کم ہوگا اس میں برکت زیادہ ہوگی

یارے نبی الصلاة والسلام یہ فرمارہے ہیں کہ جس نکاح میں خرچہ کم ہوگا اس میں برکت زیادہ ہوگی تو میں گزارش کروں گا ان والدین سے جو اپنے بچوں کی شادی میں تاخیر کر رہے ہیں کہ اس معاملے مین وہ جلدی کریں اولاد کی اس معاملے میں حوصلہ افزائی کریں اور ان کے نکاح / شادی میں رکاوٹ بننے سے گریز کریں جو میں نے حدیث عبدالرحمٰن بن عوف کے تعلق سے بیان کی ہے اس پر آپ غور کریں عبدالرحمٰن بن عوف سے آپ نے یہ نہیں کہا کہ تم نے نکاح کرلیا اور مجھے بتایا ہی نہیں نکاح کی تقریب میں مجھے بلایا نہیں ۔۔۔۔۔نکاح مجھ سے نہیں پڑھوایا اور نہ عبدالرحمٰن بن عوف نے ایسی کوئی معزرت کی کہ ﷲ کے رسول میرے کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے آپ کو دعوت نہیں دے سکا یا نکاح میں آپ سے نہیں پڑھوا سکا یا میں آپ سے اس بارے میں مشورہ نہیں کر سکا ۔۔۔۔کوئی ایسی بات نہیں ہوئی تو اس سے پتہ چلا ولیمہ اور نکاح اپنی حیثیت کے مطابق کرنا چاہئیے ان چند لوگوں کو بلا لیا جائے جن کو بلانے کی آپ طاقت رکھتے ہیں اس کے لئے قرضہ لینے کی یا بہت زیادہ ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ﷲ تعالیٰ فرما تے ہیں