خدائے رحمان کے شایانِ شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنا لڑکا بنائے

19:91 أَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدًا کہ انہوں نے (خدائے) رحمان کے لئے لڑکے کا دعوٰی کیا ہے، 19:92 وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَٰنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا اور (خدائے) رحمان کے شایانِ شان نہیں ہے کہ وہ (کسی کو اپنا) لڑکا بنائے، 19:93 إِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَٰنِ عَبْدًا آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی (آباد) ہیں (خواہ فرشتے ہیں یا جن و انس) وہ اللہ کے حضور محض بندہ کے طور پر حاضر ہونے والے ہیں، 19:94 لَقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا بیشک اس (اللہ) نے انہیں اپنے (علم کے) احاطہ میں لے لیا ہے اور انہیں(ایک ایک کرکے) پوری طرح شمار کر رکھا ہے،