دجال کی طرف نکلنے والی سب سے زیادہ عورتیں ہوں گی
دجال کے فتنے میں یہ حدیث پڑھ کر میں خوف سے کانپ گیا تھا ہر بھائی اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو یہ حدیث ضرور سنائے اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتوں کی اکثریت کم عقل ہے ، جذباتی ہے ، جادو ٹونے کرنے والیاں کروانے والیاں ہیں ، پاکی پلیدگی کا خیال کم رکھنے والیاں ، بہت جلد کسی پر بھروسہ کر لینے والیاں ، اور اس کی سب سے بڑی وجہ ایمان کی کمزوری ہے ویسے تو اب مردوں میں بھی یہ خصوصیات عام پائی جاتی ہیں لیکن دجال کے فتنے میں عورتوں کا دجال کی طرف دوڑنا خطرے سے خالی نہیں اس لئے اپنی خواتین کو توحید و شرک میں فرق سمجھائیں اور دجال کے فتنے سے آگاہ کریں کیوں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! دجال مرقناہ کی دلدلی زمین پر پڑآؤ ڈالے گا تو اس کی طرف نکلنے والی سب سے زیادہ عورتیں ہوں گی حتیٰ کہ آدمی اپنی بیوی ، اپنی ماں ، اپنی بیٹی ، اپنی بہن ، اپنی پھوپھی وغیرہ کی طرف جائے گا اور انہیں رسیوں سے باندھ دے گا اس ڈر سے کہ کہیں وہ دجال سے نہ جا ملیں "
.
مسند احمد ١٩/٧ شیخ البانی رح نے اسے حسن کہا ہے**