صبح سویرے سونے کا نقصان
رسول اللهﷺ نے فرمایا کہ:-
"ائے اللہ میری امت کے صبح کے وقت میں برکت عطا فرما"
صحیح ابی داؤد:(2606)
_امام ابن القیم(751ھ) رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:-
"اسلاف کرام رحمہم اللہ کے نزدیک فجر کے بعد اور طلوع فجر(اشراق کا وقت) کے درمیان سونا مکروہ عمل تھا کیوں کہ یہ بڑا ہی مفید اور غنیمت والا وقت ہے، یہ وقت رزق کے نزول اور برکتوں کے اترنے کا وقت ہوتا ہے"
مدارج السالکین:(1/457)
اللہ تعالٰی ہمیں فجر کے بعد کے وقت کو غنیمت جانتے ہوئے اس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین
من جانب: اقوال السلف والعلماء وانسداد البدع والمنكر.